طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ ایک گلاس چقندر کا عرق پینے سے دماغ تک خون کی رسائی بہتر ہوجاتی ہے۔ جس کے نتیجے میں ذہنی صحت میں اضافہ ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق چقندر میں نائٹریٹ نامی کیمیائی مادہ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو خون میں شامل ہوکر خون کی بند شریانوں کو کھولتا ہے اور جسم میں خون کی روانی بھی بڑھاتا ہے۔ماہرین کے مطابق ایک گلاس روزانہ چقندر کا عرق پینے سے قوت برداشت میں بھی اضافہ ہوتاہے اور کام کرنے کی صلاحیت بہتر ہوجاتی ہے۔چقندر سے ہائی بلڈ پریشر میں بھی کمی ہوتی ہے۔