نئی دہلی:اسمارٹ فون اور اس سے متعلق آلات بنانے والی اہم کمپنی ہوئیی کی اسمارٹ فون برانڈ یونٹ آنر نے آج ۲۰ ایم پی ریئر اور ۸ ایم پی فرنٹ کیمرے والا نیا اسمارٹ فون آنر ۷ پیش کیا جس کی قیمت ۲۲۹۹۹ روپئے ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے آنر بینڈ زیڈ ون بھی پیش کیا ہے ۔
آنر انڈیا کے پی سنجیونے آج یہاں اس فون کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ انڈرائڈ ۵ئ۰ لالی پاپ اور ۶۴ بٹ اوکٹا کور کرن ۹۳۵ گیگا ہرٹز پروسیسر پر مبنی اس فون میں ۳ جی بی ریم اور ۱۶ جی بی روم ہے اور ۵ئ۲ انچ اسکرین والا یہ فون ۱۵ اکتوبر سے آن لائن مارکیٹ پلیس فلپ کارٹ پر دستیاب ہو گا۔ ایس ڈی کارڈ سے ا س کی میموری کو ۱۲۸ جی بی تک بڑھایا جا سکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں ۳۱۰۰ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جو ایک گھنٹہ ۲۵ منٹ میں پوری چارج ہو جائے گی ۔ جب کہ نصف گھنٹے میں یہ آدھی چارج ہو گی ۔ اس میں ریورس چارجنگ کی سہولت دی گئی ہے۔ جس سے فون سے دوسرے آلات کو بھی چارج کیا جا سکے گا۔ اس موقع پر کمپنی نے آنر بینڈ زیڈ ون کو بھی ہندوستانی بازار میں پیش کرنے کا اعلان کیا جس کی قیمت ۵۴۹۹روپئے ہے۔ اس سے فون آنے کی اطلاع مل سکے گی لیکن اس کے ذریعہ کال رسیو نہیں کی جا سکتی ہے۔ ایک بارچارج کرنے پر یہ تین دن تک چلے گی ۔