داعش نے شام میں اغوا کیے گئے تین آشوری عیسائیوں کو قتل کردیا ہے۔داعش کے جنگجوؤں نے اس سال فروری میں شام کے شمال مشرقی علاقے الحسکہ میں کردملیشیا کے ساتھ لڑائی کے دوران قریباً دو سو آشوری عیسائیوں کو اغوا کر لیا تھا۔انسانی حقوق کے دو گروپوں کے مطابق ان ہی میں سے تین افراد کو قتل کیا گیا ہے۔
برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے جمعرات کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ ان تینوں کو گذشتہ ماہ قتل کیا گیا تھا لیکن ان کی ہلاکت کی تصدیق اسی ہفتے ایک ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد ہوئی ہے۔
آشوری انسانی حقوق نیٹ ورک کے مطابق داعش کے جنگجوؤں نے فروری سے ایک سو ستاسی آشوریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ان دونوں تنظیموں کا کہنا ہے کہ ان میں سے تین یرغمالیوں کو دوہفتے قبل عیدالاضحیٰ کے موقع پر قتل کیا گیا تھا