پرتاپ گڑھ: اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ رانی گنج علاقے ترقیاتی بلاک سیو گڈھ کے گاوں پنچایت دہیر کلاں میں جمعہ کو اول مرحلے کی پولنگ کے درمیان صوبائی وزیر پروفیسر شیوا کانت اوجھا کے حامی سابق بلاک پرمکھ درجنوں لوگوں کے ساتھ پہونچ کر پرجاپتی بوتھ پر فرضی ووٹ ڈالنے لگے جب مخالف امیدوار نے مزاحمت کی تو مارپیٹ شروع ہوگئ اور اسی دوران فایرنگ میں جہاں گولی لگنے سے وزیر کے حامی سابق بلاک پرمکھ واس کابیٹاسمیت دولوگ زخمی ہو گئے ادھر زبان کاٹنے سے ایجنٹ سمیت دو لوگ زخمی ہیں علاج کے لیے ضلع اسپتال لایا گیا جہا ڈاکٹروں نے نازک حالت دیکھتے ہوے الہ آ باد ریفر کر دیا۔پولس کے مطابق اول مرحلے کی پولنگ کے دوران اپنے حامی امیدوار کی حمایت میں وزیر کے حامی سابق بلاک پرمکھ مع اپنے بیٹے پنٹو عرف دنکر دوبے سمیت درجنو ںلوگوں کے ساتھ پرجاپتی پولنگ بوتھ پر فرضی ووٹنگ کرنے لگے جب بی ڈی سی امیدوار محمد عمر کے ایجنٹ مشتاق نے مزاحمت کیا تو اس پر حملا کر مارا پیٹا اور الزام ہے کی چاقو سے زبان کاٹ لیا یہ دیکھ کر مشتعل عوام نے فایرنگ شروع کر دیا جسکے سبب گولی لگنے سے سابق پرمکھ رما کانت دوبے اور اس کا بیٹا پنٹو عرف دنکر دوبے سمیت دونو لوگ زخمی ہو گے علاج کے لیے ضلع اسپتال لایا گیا ڈاکٹروں نے نازک حالت دیکھتے ہوے الہ آباد ریفر کر دیا ۔