واشنگٹن، 9 اکتوبر (رائٹر) امریکی حکام کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے بحر کیسپیئن سے شام کو نشانہ بنا کر چھوڑے گئے چار کروز میزائل ایران میں ہی گر کر تباہ ہو گئے تھے لیکن وائٹ ہاؤس نے اس سے انکار کیا ہے ۔امریکی حکام کی اس رپورٹ پر وائٹ ہاؤس نے کسی بھی تبصرے سے انکار کیا ہے تاہم محکمہ خارجہ نے اس کی تصدیق کرنے سے منع کر دیا ہے ۔امریکی ٹیلی ویژن کی طرف سے سب سے پہلے اسے دکھائے جانے پر روسی وزارت دفاع نے اس طرح کی کسی بھی رپورٹ کی تردید کی ہے ۔ روسی وزارت دفاع نے کہا، ‘ہم نے اپنے سارے راکٹ درست نشانے پر لگتے دیکھا ہے ’۔روس نے بدھ کو ایران اور عراق کے اوپر میزائل کی پرواز بھرتے ہوئے گرافکس جاری کیا تھا۔ اس نے یہ دعوی کیا تھا کہ اس نے بحر کیسپیئن سے شام میں اسلامی ریاست کونشانہ بنا کر کل 26 میزائل داغے تھے ۔