واشنگٹن، 9 اکتوبر (رائٹر)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے روسی ہم منصب وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے آدھے گھنٹہ بات چیت کرکے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ روس شام میں جو حملے کررہا ہے ان کا نشانہ اسلامی مملکت نہیں ہے ۔ ترجمان جان کربی نے شام کے اندر لڑنے والے جنگجو گروپ کے حوالے سے کہا کہ ‘‘وزیر خارجہ نے ایک مرتبہ پھر یہ تشویش دہرائی ہے کہ روسی فوج جن مقامات پر فضائی حملے کررہی ہے وہ داعش سے متعلق نہیں ہیں۔