علی گڑھ، ؛ اترپردیش کے علی گڑھ ضلع جیل میں زیر حراست قتل کے ایک ملزم کی زہریلی شئے کھانے سے موت ہوگئی۔پولیس کے مطابق ضلع جیل میں قتل کے الزام میں بند گونڈا ضلع کے رہنے والے قیدی سہدیو (25) کل رات تقریباً آٹھ بجے اچانک قے کرنے لگا اور بے ہوش ہوگیا۔ سہدیو کو فوراً میڈکل کالج لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے رات گئے تقریباً 11 بجے اسے مردہ قرار دے دیا۔ڈاکٹروں کے مطابق قیدی کی طبیعت زہریلی شئے کھانے سے خراب ہوئی تھی۔