اجین؛ مدھیہ پردیش کے ضلع اجین میں خاندان پر بڑھتے قرض کی وجہ سے ایک چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بھاٹپ چلانا پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ کھرسود کلاں گاؤں میں 3 اکتوبر کو پرکاش چندر (45) کا کھیت کے کنویں کے پاس لاش پڑے ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ پولیس کی تحقیقات کے دوران اس کے چھوٹے بھائی رمیش چندر (42) نے بتایا کہ اس کا بھائی کھیت پر جا رہا تھا، تبھی نامعلوم افراد نے اس کاقتل کردیا۔ اس معاملے میں پولیس نے کل رمیش چندر کو حراست میں لے کر اس سے پوچھ گچھ کی۔ سخت پوچھ گچھ میں اس نے بتایا کہ اس پر اور اس کے بھائی پر کافی قرض ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے پورا خاندان جائیداد فروخت کر کے اندور جانے کے بارے میں سوچ رہا تھا، لیکن پرکاش اس کی مخالفت کر رہا تھا۔ اس لئے اس نے اس کو قتل کرنے کی سازش رچی۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ کہ وہ سازش کے تحت اپنے بھائی کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر کھیت لے جانے کے بہانے کنویں پر لے گیا اور وہاں اس کے سر پر پتھر مار کر اس کا قتل کر دیا۔