لکھنئو؛ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر اور اترپردیش کی وزیر اعلی مایاوتی شیو سینا کی دھمکی پر معروف پاکستانی گلوکار غلام علی کے ممبئی میں پروگرام منسوخ ہونے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں ان کی پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد انہیں وہاں پروگرام کرنے کے لئے مدعو کیا جائے گا۔محترمہ مایاوتی نے آج یہاں اپنے بیان میں کہا کہ ثقافتی فنکار امن کا علمبردار ہوتا ہے اور ایسے فنکاروں کے ایک دوسرے کے ملکوں کا دورہ کرنے اور اپنے فنی پروگرام پیش کرنے سے دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعلقات کا تبادلہ ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے عوام کے رشتے بھی مضبوط ہوتے ہیں۔خیال رہے کہ مشہور غزل گائک آنجہانی جگجیت سنگھ کی یاد میں 75 سالہ پاکستانی غزل گو غلام علی کو 9 اکتوبر کو ممبئی میں اور پھر پونے میں غزل گلوکاری کا پروگرام پیش کرنا تھا ۔ لیکن شیوسینا نے پروگرام کے منتظمین کو سخت نتائج بھگنتے کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد منتظمین کو مسٹر غلام کے دونوں پروگرام ملتوی کرنا پڑا جس پر ملک بھر کے دانشوروں اور سیکولر حلقوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔