لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ آشیانہ علاقہ میں بیٹی کو امتحان دلانے جا رہے والد کی موٹر سائیکل میں تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی جس سے دونوں دور جا گرے۔ حادثہ ہوتے ہی آس پاس لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور ٹرک لیکر بھاگ رہے ملزم ڈرائیور کو پکڑلیا۔ ڈرائیور رام پال کی پٹائی کے بعد لوگوں نے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے بعد انہیں چھٹی دے دی گئی۔
اس کے علاوہ پارہ میں بھی موٹر سائیکل سوار دو لوگ بے قابو ہوکر ڈیوائڈر سے ٹکرا گئے۔ دونوں زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔وی آئی پی روڈ پر گنا سنستھان کے نزدیک رجنی کھنڈ کے رہنے والے جے شنکر شکلا (۴۰) اپنی بیٹی اکشیتا شکلا (۱۶) کو اتوار کو امتحان دلانے حضرت گنج لے جا رہے تھے کہ اسی وقت سامنے سے آرہے ٹرک یو پی ۳۲ ای این ۴۶۵۱ نے ان کی موٹر سائیکل یوپی ۷۸ بی ایس ۰۰۷۹ کو سامنے سے ٹکر مار دی جس سے باپ بیٹی دونوں سڑک کنارے دو جا گرے ان کی موٹر سائیکل ٹرک میں پھنس کر دور تک گھسٹتی ہوئی چلی گئی۔ حادثہ ہوتے ہوئے آس پاس کے لوگوں نے ملزم ڈرائیور کو دوڑا کرپکڑلیا ۔موقع پر موجود راہ گیروں نے ٹرک ڈرائیور کی پٹائی کرنے کے بعد آشیانہ پولیس کے حوالے کر دیا ۔ پولیس نے ٹرک کو قبضہ میں لیتے ہوئے ڈرائیور کوحراست میں لے لیا ہے۔ وہیں ٹھاکر گنج کے مادھو پور کے رہنے والے ویریندر (۳۲) اپنے دوست کے ساتھ ہانڈا شائن یوپی ۳۲ ڈی سی ۹۴۲۴ سے جا رہے تھے۔ بدھیشور بہار کالونی کے پاس ان کی گاڑی اچانک بے قابو ہوکر ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی جس سے دونوں شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ آس پاس کے لوگوں نے انہیں نجی اسپتال میں داخل کرایا جہاں وریندر کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔