لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ شیعہ مسلمانوں سے متعلق ملکی اور غیر ملکی خبروںکیلئے نیا نیوز پورٹل www.shiaqaum.com کاآغازکیاگیا ہے۔ ہندی اور اردو میں تیار پورٹل پر جلد ہی انگریزی زبان کو بھی شامل کیا جائے گا۔ پورٹل کی مدیر صالحہ رضوی نے بتایا کہ پورٹل پر شیعہ مسلمانوں سے متعلق خبروں کے علاوہ روزگار ،ترقیات اور دنیاکی اہم خبروں کو پیش کیا گیا ہے۔
پورٹل پر محرم کے دوران لکھنؤ کی عزا داری کے ساتھ ہی دیگر شہروں کے مخصوص پروگرام کی تصاویر اور خبریں بھی دیکھی جا سکیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ پورٹل کو جلدہی یو ٹیوب سے بھی مربوط کر دیا جائے گا۔ ان کے مطابق پورٹل پر تصانیف، تصاویر اور ویڈیو کلپس بھیجنے کیلئے shiaqaum1@gmail.com پر بھیجی جا سکتی ہے۔