نئی دہلی، 3 جنوری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے منندر سنگھ دھیر دہلی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔اسمبلی میں آج ان کے نام کی تجویز آنے پر اس کی حمایت میں آپ، کانگریس ، جنتا دل (یو)اور ایک آزاد امیدوار سمیت 37 ووٹ پڑے جب کہ مخالفت 32 میں ووٹ پڑے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے جگدیش مکھی نے اسپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کی تھی لیکن مسٹر دھیر کے نام کی تجویز پر فیصلہ ہوجانے کے بعد ان کے نام کے تجویز کو لانے کی ضرورت ہی نہیں پڑی۔کانگریس نے آج صبح آپ کے امیدوار کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد مسٹر دھیر کا منتخب ہونا طے ہوگیا تھا۔