مؤ: اترپردیش میں مؤ کے گھوشی کوتوالی علاقہ میں بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ کو شرپسند عناصر کے ذریعہ نقصان پہنچانے پر گاوں والے مشتعل ہوگئے جس سے حالات کشیدہ ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق گوفا گواں میں کل رات شرپسند عناصر نے بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ کا انگوٹھا، سیڑھی اور مجسمے کے نزدیک کی دیوار توڑ دیا۔ بابا صاحب کے مجسمے کو نقصان پہنچائے جانے کی آج صبح خبر ملنے کے بعد گاوں والے مشتعل ہوگئے جس سے وہاں کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسر موقع پر پہنچے اور گاوں والوں کو مجسمے اور دیگر جگہ کی مرمت کرانے کی یقین دہانی کراکے پرسکون کیا۔ تھوڑی دیر بعدمرمت کا کام شروع کرا دیا گیا ۔ موقع پر پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے ۔پولیس نے نامعلوم لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا ہے ۔