نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو آج ان کی 84 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ‘ڈاکٹر کلام آج ہمارے درمیان نہیں ہیں لیکن ملک کے تئیں ان کی سوچ اور ان کے اصول ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے ’۔وزیر اعظم نے ٹویٹر پر کہا ‘ڈاکٹر کلام کو ہم آج سلام پیش کرتے ہیں اور ایک سائنسداں، دانشور اور ہندستان کے صدر کے طور پر ان کے کارناموں پر فخر کرتے ہیں۔ خواندگی کے تئیں ان کے جنون کو تہ دل سے یاد کرتے ہیں۔ ڈاکٹر کلام نے نوجوانوں کو نئی تحریک دینے کا کام کیا تھا’۔وزیر اعظم آج ڈاکٹر کلام کی سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر وہ ڈاکٹر کلام کے مجسمہ کی نقاب کشائی کرنے کے ساتھ آنجہانی صدر کی تصاویر کی نمائش کا افتتاح کریں گے ۔