پٹنہ: بہار کے وزیراعلی اور جنتادل (یو) کے سنیئر لیڈر نتیش کمار نے ملک کے گرتے ہوئے ایکسپورٹ پر مرکز کی نریندر مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے آج کہا کہ اچھے دن لانے کا وعدہ کرنے والے مودی جی ‘‘اچھے دن چھوڑیئے ، ہمارے پرانے دن لوٹادیجئے ’’۔
مسٹر کمار نے وزیراعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے طنز کیا ‘‘دس مہینوں سے لگاتار گراوٹ کے بعد ایکسپورٹ اس سال کی سب سے نچلی سطح پر ہے ۔ مودی جی اچھے دن چھوڑیئے ہمارے پرانے دن ہی لوٹادیجئے ’’۔بہار اسمبلی انتخابات کے لئے پانچ مرحلوں میں جاری انتخابات کے درمیان بی جے پی اور جنتادل (یو) اور راشٹریہ جنتادل کے درمیان الزامت جوابی الزامات کا دور جاری ہے ۔وہیں دوسری طرف لالو پرساد یادو اور نتیش کمار مرکز کی مودی حکومت پر بلیک منی اور مہنگائی سمیت تمام معاملوں پر زبردست حملے کررہے ہیں۔