عالمی انتباہات کے باوجود سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک یمنی عوام کے خلاف ممنوعہ ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔
یمن کی خبر رساں ایجنسی سبا کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاورں نے ایک بار پھر صوبہ صعدہ کے گاؤں مران پر کلسٹر بم برسائے ہیں۔
سعودی عرب اس سے پہلے بھی متعدد بار یمنی عوام پر کلسٹر بموں سے حملہ کرچکا ہے۔
اس سے قبل ہیومن رائٹس واچ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ سعودی عرب نے یمن میں کلسٹر بم اور دوسرے ممنوعہ ہتھیار استعمال کئے ہیں۔
ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق سعودی فوج نے ستائیس اپریل کو صوبہ صعدہ کے العمر نامی گاؤں میں عام شہریوں کے خلاف ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا۔
سعودی عرب کی جانب سے یمنی عوام کے خلاف ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال پر دنیا بھر میں ردعمل ظاہر کیا جارہا ہے۔