نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر سے فون پر بات کی اور فریدآباد میں مبینہ طور پر ایک دلت کنبہ کو زندہ جلانے کے واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کی۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق مسٹر راج ناتھ نے مسٹر کھٹر سے فون پر بات چیت کے دوران اس واقعہ کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں اور وزیر اعلی سے کہا کہ ریاست میں اس قسم کے واقعات دوبارہ نہیں ہونے چاہئیں مسٹرسنگھ نے اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی سے ریاست میں ایسا ماحول پیدا کرنے کے لئے کہا جس میں ہر شخص خود کو محفوظ محسوس کرسکے ۔ وزارت داخلہ نے ریاستی حکومت سے اس واقعہ کے بارے میں تفصیلی رپورٹ فراہم کرنے کے لئے کہا ہے ۔اطلاعات کے مطابق فرید آباد کے سن ہیٹرا گا¶ں میں آج ایک دلت کنبہ کو زندہ جلانے کے واقعہ سامنے آیا ہے جس میں دو چھوٹے بچوں کی موت ہوگئی جب کہ ان کے والدین بری طرح جھلس گئے ۔ پولیس کے مطابق صبح یہ لوگ اپنے گھر میں سو رہے تھے کہ کچھ لوگوں نے ان کے گھر پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔