دبئی: سعودی عرب میں شیعوں کی ایک مسجد میں ہوئے خودکش حملے میں کم از کم ایک شخص کی موت ہو گئی اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔ یمن کی سرحد سے ملحقہ سعودی عرب کے جنوبی شہر نذران کی امام مسجد میں ہوئے خود کش بم دھماکے سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔انتہا پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے ۔ حال ہی میں سعودی عرب کی شیعہ آبادی پر حملوں میں شدت آئی ہے ۔ اگست میں ہوئے خود کش حملے میں 15 جبکہ مئی میں ہوئے دو خودکش حملوں میں کم از کم 21 افراد مارے گئے تھے ۔