اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ریحام خان کو طلاق دے دی ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ریحام خان نے ہاہمی رضا مندی سے طلاق کا فیصلہ کیا۔
نعیم الحق نے مزید کہا کہ معاملے کی سنجیدگی اور نزاکت کے پیش نظر میڈیا قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ریحام خان میں اختلاف انتہائی شدت اختیار کر گئے اور نوبت طلاق تک جا پہنچی جس پر عمران خان نے ریحام خان کو طلاق دے دی . پاکستان ٹی وی کے نمائندے اسد مرزا کے حوالے سے یہ خبر منظر عام پر آئی ہے کہ طلاق کے معاملے کو میڈیا سے دور رکھنے کے لئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ریحام خان کے مابین ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق اس معاملے پر خاموشی اختیار کرنے کے لئے عمران خان اپنی اہلیہ کو پانچ کروڑ روپے ادا کریں گے جس پر ریحام خان اس معاملے پر خاموشی اختیار کر لیں گی.
اسدمرزا کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان اور ریحام خان کی شادی کے کچھ عرصہ کے بعد اس وقت اختلافات پیدا ہو گئے تھے جب ریحام خان نے سیاست میں حصہ لینا شروع کیا تھا ہماری اطلاع کے مطابق عمران خان تک یہ اطلاع بھی پہنچی کہ ریحام خان ایک غیر ملکی ایجنسی کے لئے بھی کام کر رہی ہیں جس پر عمران خان نے ریحام خان کو سیاست سے الگ رہنے کا کہا ، ریحام خان نے خواتین کے حقوق کے حوالے سے ایک ڈاکو منٹری بنانے کا ارادہ ظاہر کیا تو عمران خان کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہ ملا..
لیکن ریحام خان نے ڈاکومنٹری بنانے کے لئے تحریک انصاف کراچی کے ایک رہنماء جو کے صنعت کار بھی ہیں سے بات کی جو اس نے ریحام خان کو آٹھ کروڑ روپے کی خطیر رقم دیدی جب اس کی بھنک عمران خان کے کانوں میں پڑی تو دونوں کے درمیان غلط فہمیوں نے جنم لیا ، عمران خان ، ریحام خان سے ناراض ہوئے اور انہیں رقم واپس کرنے کا کہا ، لیکن ریحام خان نے رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا جبکہ تحریک انصاف کراچی کے رہنماء نے بھی رقم واپس لینے سے انکار کر دیا ،
اس طرح عمران خان پر بہپنوں کا بھی دباؤ تھا جس کے بعد عمران خان اور ریحام خان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے اور عمران خان نے اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی .
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بعض عہدیدار اس حوالے سے آگاہ ہیں انھوں نے اس معاملے کو دبانے کے لئے ریحام خان سے بات کی تو اس نے خاموش رہنے کے لئے دس کروڑ کا مطالبہ کیا جس پر عمران خان اور پارٹی کے اہم رہنماؤں نے ریحام خان کو پانچ کروڑ کی خطیر رقم پر راضی کر لیا اسد مرزا نے مزید بتایا کہ معاہدے میں اہم کرداار ادا کرنے والے جہانگیر ترین ہی پانچ کروڑ روپے کی خطیر رقم ادا کریں گے اس کے عوض دونوں طلاق کے معاملے کو خفیہ رکھیں گے اور اگر اس حوالے سے کوئی سوال کرے گا تو اس کا جواب صرف مثبت ہی نہیں بلکہ یہ کہہ کر ٹال دیں گے کہ ہم خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں .