واشنگٹن : امریکا سمیت یورپی ممالک میں ہر سال ہالووین (Halloween) نامی ایک تہوار منایا جاتا ہے، جب ہر جانب ‘بھوتوں اور چڑیلوں’ کا راج ہوتا ہے.
31 اکتوبر کو جب رات کے سائے گہرے ہونے لگتے ہیں تو خوفناک اور دلچسپ ملبوسات زیب تن کیے بچوں اور بڑوں کی ٹولیاں گھر گھر دستک دے کر Trick-or-treat کی آوازیں بلند کرتی ہیں اور مٹھائی کا تقاضا کرتی ہیں.
Trick-or-treat سے مراد ہے کہ “یا تو ہمیں مٹھائی دو، یا پھر کسی ٹِرک یعنی چالاکی کے لیے تیار ہو جاؤ”.
امریکی صدر براک اوباما نے بھی رواں برس واشنگٹن میں ہالووین کو بھرپور طریقے سے منایا اور فوجی خاندانوں کے بچوں کو ہالووین فیسٹول کے سلسلے میں Trick-or-treat کے لیے وائٹ ہاؤس میں مدعو کیا.