ہبلی: کرناٹک کے ہبلی ضلع میں ریانال بائی پاس روڈ کے قریب ایک کیب اور ٹرک کے تصادم میں پانچ افراد ہلاک اور 27 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس نے آج بتایا کہ کل رات ہوئے اس حادثے میں کیب ڈرائیور کی موت جائے حادثہ پر ہی ہو گئی جبکہ ایک خاتون سمیت چار کی موت ہبلی کے کلنگ آیوروگیان انسٹی ٹیوٹ (کے آئی ایم ایس) میں ہوئی۔ مرنے والوں کی شناخت شگاو¸ (45)، ساویتری یوگیش اپن وار (30)، ان کے بیٹے چیتن یوگیش (3)، بھاراماگڈا ایس پاٹل (65) اور گدی گیپا ھادل¸ (9) کے طور پر کی گئی ہے ۔ زخمیوں کو کے آئی ایم ایس ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ لوگ اپنے آبائی گا¶ں بے لگاو¸ ضلع کے شنکیشور سے ایک شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے