موغادیشو: صومالیہ کی راجدھانی موغادیشو میں ایک دن پہلے ہوٹل میں ہوئے زوردار دھماکہ کے بعد ہی دہشت گرد تنظیم الشباب نے کل راجدھانی کے جنوب مغرب میں فوجی تربیت حاصل کرنے والی کی ٹیم پر حملہ کرکے 30 افراد کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ ہوٹل میں ہوئے دھماکہ کی ذمہ داری بھی اسی انتہاپسند تنظیم نے لی تھی۔ دھماکہ میں 13 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔الشباب کے ترجمان شیخ ابو مُصاب نے کہاکہ ہم نے کمانڈو کی تربیت حاصل کرنے والے 30 افرادکو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے اور فوج کے چار ٹرکوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔