چنئی: تمل ناڈو کی وزیراعلی جے للیتا نے آج اعلان کیا کہ ضلع ترونیل ویلی کے منی متر پاپاشم اور سیلوارروباندھوں کا پانی آبپاشی کے لئے کل تمییرا پارنی ندی میں چھوڑ ا جائے گا۔ وزیراعلی نے جاری ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے کسانوں کی درخواست پر باندھ کا پانی چھوڑنے کا حکم دیا ہے ۔ اس پانی سے 86 ہزار 107 ایکڑ زمین کی آبپاشی کی جائے گی۔ یہ پانی آبپاشی کی 11 نہروں کے ذریعہ کھیتوں میں پہنچایا جائے گا۔