نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سونے سے متعلق تین اسکیموں کی شروعات کرتے ہوئے کہا کہ ان سے ملک کی ‘غریب ہندستان’ کی منفی شناخت سے نجات پائی جا سکتی ہے ۔مسٹر مودی نے اپنی رہائش گاہ پر گولڈ مونیٹائزیشن اسکیم، سیورین گولڈ بانڈ اور اشوک چکر والے ہندوستانی سونے کے سکے جاری کئے ۔ اجرا کے بعد انہوں نے کہا ‘ملک میں 20 ہزار ٹن سونا عام خاندانوں اور اداروں کے پاس بیکار پڑا ہے ، پھر بھی ہم غریب ہیں۔ غربت کا سبب بھی یہی ہے کہ ہمارا 20 ہزار ٹن سونا بیکار پڑا ہے ’۔وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی وجہ نہیں کہ ہندوستان غریب رہے ۔ انہوں نے کہا ‘اگر ہم تھوڑی کوشش کریں تو اس منفی شناخت سے نجات حاصل کر سکتے ہیں’۔ [؟][؟]انہوں نے ان منصوبوں سے متعلق ویب سائٹ بھی کا افتتاح کیا۔مسٹر مودی نے اس موقع پر سیورین گولڈ بانڈ میں سرمایہ کاری کرنے والے پہلے چھ سرمایہ کاروں کو سرٹیفکیٹ بھی جاری کئے ۔