عدن :یمن کے مشرقی ساحلی صوبے میں آئے زبردست طوفان سے آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔ایک افسر نے بتایا کہ المکلاا علاقے میں کل آئے طوفان سے آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔سقطری، حدرامات اور شابواہ صوبے میں طوفان سے سیکڑوں مکان منہدم ہو گئے ۔ ان تینوں علاقوں سے ہزاروں لوگ نکل کر دوسری جگہ پناہ لئے ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ راحت و بچاؤ مہم شروع کر دی گئی ہے اور متاثرہ لوگوں تک کھانے کے چیزیں اور کیمپ پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔اس سے قبل پیر کو بھی سقطری صوبے میں طوفان سے تین لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔