لکھنؤ: اتر پردیش میں لکھنؤ کے مال علاقے میں مریض بن کر دوائی لینے کے بہانے گھر میں گھس کر بدمعاشوں نے آج صبح سویرے ڈاکٹر جوڑے سمیت تین افراد کو قتل کر دیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق بنیادی طورپر ملیح آباد کے چوسجھا گاؤں میں رہنے والے ڈاکٹر راجکمار موریہ گزشتہ 15برسوں سے مال علاقے کے تھاور گاؤں میں رہ رہے تھے ۔آج صبح سویرے تقریباََ پونے دو بجے بدمعاشوں نے خود کو بیماربتاکر ڈاکٹر کے گھر کا دروازہ کھلوایا اور گھر میں گھستے ہی انہوں نے ڈاکٹر پرنس موریہ (50) ان کی بیوی آشادیوی (45) کے ساتھ ساتھ مسٹر موریہ کے بھائی کی بیوی رنجنا دیوی (28) پر دھاردار ہتھیار سے حملہ کرکے انہیں زخمی کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ دونوں خواتین کی گھر پر ہی موت ہوگئی جبکہ ڈاکٹر موریہ نے اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ دیا۔ قتل کی وجہ ابھی واضح نہیں ہے ۔ پولیس کے سینئر افسر ان نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔