نئی دہلی: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے آج واضح کیا کہ گزشتہ ڈھائی دہائی سے زیادہ عرصے سے فرار انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن 24 گھنٹے کے لئے ‘انڈیا انٹرپول’ یعنی سی بی آئی کی حراست میں ہے اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔اگرچہ جانچ ایجنسی نے چھوٹا راجن کی ڈا ئیلیسس کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے ۔ سی بی آئی کے ترجمان دیوپریت سنگھ نے یو این آئی کو بتایا کہ انڈونیشیا پولیس نے بالی ہوائی اڈے پر راجندر سداشیو نکالجے عرف چھوٹا راجن کو انڈونیشیا انٹرپول کو سونپا، جبکہ دہلی کے پالم ٹیکنیکل ایریا ہوائی اڈے پر سے انڈین انٹرپول کو سونپا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ چھوٹا راجن فی الحال 24 گھنٹے (کل صبح تک) کے لئے انڈیا انٹرپول کی تحویل میں ہے اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔ ہندوستان کی اہم جانچ ایجنسی سی بی آئی بین الاقوامی پولیس تنظیم (انٹرپول) کے لئے ‘انڈین انٹرپول’ کا کردار ادا کرتی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ میڈیا میں چھوٹا راجن کی ڈائیلیسس کی خبریں بے بنیا