نئی دہلی: انڈرورلڈ ڈان چھوٹا راجن کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر پاسپورٹ بنوانے کے معاملے میں آج یہاں ایک عدالت نے 10 دنوں کے لئے پولیس کی تحویل میں دینے کا حکم دیا۔
چھوٹا راجن کو گزشتہ 25 اکتوبر کو انڈونیشیا کے بالی میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے جمعہ کی صبح یہاں لایا گیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی وہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے قبضے میں ہے ۔ممبئی اور دہلی پولیس کو مختلف مقدمات میں چھوٹا راجن کی کئی برسوں سے تلاش تھی۔
مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے آج یہاں بتایا کہ چھوٹا راجن عرف راجندر سداشیو نکھلجے کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ 1976 کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس کی بنیاد پر ہی اس کے خلاف یہ کارروائی کی گئی ہے ۔
انجیئنر محمد سلیم نے کہا کہ ملک کی عدم رواداری کے موجودہ صورتحال پر جہاں ہندستان کی تاریخ میں پہلی بار ریزرو بنک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے غیر ملکی سرمایہ کاری نہ آنے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے وہیں دوسری طرف صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے تین بار عدم رواداری کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے جس کا حکومت کو سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے گئوکشی کا مسئلہ چھیڑ کر بہار اسمبلی انتخابات میں سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی ہے مگر انہیں امید ہے کہ بہار کے انصاف پسند اور امن پسند عوام اسے اس کوشش میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔
یکساں سول کوڈ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے حال ہی میں مسلم پرسنل لا بورڈ اور یکساں سول کوڈ کے بارے میں جو بیانات دیئے ہیں اس پر جماعت اسلامی نے کافی فکرمندی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت کا یہ یقین ہے کہ دستور ہند مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو اپنے اپنے مذہب کے مطابق اپنے عائلی قوانین پر چلنے کی اجازت دیتا ہے جسے کوئی حکومت اور عدالت چھین نہیں سکتی ہے ۔