بولی وڈ کی خوبصورت اداکارہ دپیکا پڈوکون کا خواتین پر زور دیتے ہوئے کہنا ہے کہ خود پر بھروسہ کریں اور اپنی صلاحیتوں کو کبھی ضائع نہ ہونے دیں۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق دپیکا پڈوکون کا باصلاحیت خواتین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق اور ان کی اہمیت کا اندازہ کسی ایک دن سے نہیں لگایا جاسکتا۔
ان کے مطابق ہمیں ویمن ڈے جیسا دن منانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ دپیکا نے مزید کہا ہے خواتین ہر کام کر سکتی ہیں اور جذباتی طور پر بھی کافی مضبوط ہوتی ہیں۔
تمام خواتین کو پیغام دیتے ہوئے دپیکا کا کہنا تھا کہ خود پر بھروسہ رکھیں اور اپنی صلاحیتوں کو ضائع نہ ہونے دیں۔
دپیکا کی آنے والی فلم ’تماشا‘ 27 نومبر کو جبکہ ’باجی راؤ مستانی‘ 18 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔