لکھنؤ: اترپردیش کے وزیراعلی اکھیلیش یادو نے آج کہاکہ بہار کے عوام نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو
حاشیہ پر رکھ کر اسے سبق سکھایا ہے ۔
مسٹر یادو نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج سے ثا بت ہوگیا ہے کہ عوام سماج کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والوں کو پسند نہیں کرتے ۔
ایک سوال کے جواب میں مسٹر یادو نے کہاکہ جو عوام کے نزدیک رہے گا، ترقی کی بات کرے گاوہی اقتدار میں رہے گا۔ ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا بہار الیکشن کے نتائج کا اثر اترپردیش پر پڑے گا۔
وزیراعلی نے کہاکہ بی جے پی نے الیکشن کے دوران سماج کو تقسیم کرنے کی کافی کوششیں کیں لیکن عوام سمجھدار ہیں اور انہوں نے بی جے پی کو بالکل ٹھیک جواب دے دیا۔
مہاگٹھ بندھن سے الگ ہوکر سماج پارٹی (ایس پی) کے بہار الیکشن لڑنے کے فیصلے پر انہوں نے کچھ نہیں کہا۔ان کا کہنا تھا کہ انکی حکومت عوام کے مفاد میں مسلسل فیصلے کررہی ہے اس لئے 2017میں عوام ایک بار پھر ایس پی کو موقع یں گے ۔