دوبئی:یمن کے سوکوتراجزیرے پر پچھلے دو ہفتہ کے دوران دوسری مرتبہ آئے سمندری طوفان ‘‘میگھ’’کی زد میں آنے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی جبکہ 5 ہزار لوگوں کو اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے ۔
سوکوترا محکمہ ماحولیات میں کام کرنے والے محمدالرکبی نے بتایا ہے کہ اس دوران بہت تیز رفتار سے ہوائیں چلنے لگی تھیں۔ جس کی زد میں آکر ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ اس سے پہلے چپال، سمندر طوفان کی زد میں آنے سے 11لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔
محمد نے کہا ‘‘طوفان میگھ کے آنے کے بعد ایک مکان گرگیا’’۔ جس میں دب کر خاتون کی موت ہوگئی۔ یہ چپال طوفان سے کئی گنا طاقت ور ہے کیونکہ یہ براہ راست اس جزیرے سے ہوکر گزرے گا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ بڑی تعداد میں گھروں کونقصان ہوا ہے ۔ لوگ اپنے گھر چھوڑ کر محفوط مقامات کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔