قاہرہ:یمن کے دارالحکومت صنعا کے مشرق میں واقع صوبے معارب میں سڑک کے کنارے نصب کردہ بم کی زد میں آکر کم از کم 16 فوجی ہلاک ہو گئے ۔
فوجی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ کل ہوئے اس واقعہ میں چھ دیگر فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ان کے مطابق یہ حملہ معارب میں واقع فوجی کیمپ کے نزدیک گشت کرنے والے فوجیوں کو نشانہ بنا کر ہی کیا گیا معلوم ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی پتہ نہیں چل پایا ہے کہ اس حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ۔
جزیرہ نما عرب کے سب سے غریب ملک یمن میں گزشتہ سات ماہ سے جاری تصادم میں کم از کم 5600 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ یہ تشدد اور جدوجہد حوثی باغیوں اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کے حامیوں کے برطرف صدر عبد ربو منصور ہادی اور سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی افواج کے درمیان جاری ہے ۔ اتحادی افواج نے جنوبی علاقوں پر برتری قائم کی ہے لیکن ملک کے بیشتر علاقوں پر اب بھی حوثی باغیوں کا ہی قبضہ ہے ۔