بولی وڈ کی مشہور جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول کی آنے والی فلم “دل والے” کی شوٹنگ کے دوران کنگ خان کے بچے بھی موجود رہے، لیکن سب سے چھوٹے ابرام، سیٹ پر موجود تمام لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے.
دلچسپ بات یہ رہی کہ ابرام اپنے والد (شاہ رخ خان) کو شوٹنگ کے دوران لگنے والی چوٹوں پر پریشان ہوگئے اور نہایت معصومانہ انداز میں اس کا اظہار بھی کر ڈالا.
نیوز ویب سائٹ انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف بات شاہ رخ خان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا، ان کا کہنا تھا کہ شوٹنگ کے دوران ڈانس اور لڑائی (فائٹنگ) کے مناظر فلمبند کراتے ہوئے وہ زخمی بھی ہوئے، جس پر ابرام نے یہ سوچا کہ وہ شاید کاجول کی وجہ سے زخمی ہوئے ہیں اور کہا “پاپا ٹوٹ گئے”.
شاہ رخ کا مزید کہنا تھا کہ ابرام کو فلم کے وِلن سے زیادہ کاجول سے تحفظات ہیں اور ان کا خیال ہے کہ “اگر کاجول کے ساتھ آئیں گے تو اس کے پاپا ٹوٹ جائیں گے”.
بولی وڈ کنگ نے یہ بھی بتایا کہ انھیں اپنے بچوں کے بارے میں بات کرنے کی اجازت نہیں ہے.
اس سے قبل بولی وڈ اداکار ورون دھوان نے بھی کہا تھا کہ شاہ رخ کی اہلیہ گوری نے انھیں ابرام سے متعلق میڈیا پر بات چیت کرنے سے منع کررکھا ہے.