حیدرآباد : ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی یوم پیدائش کے موقع پر جاری کردہ سرکاری اشتہارات میں نہرو کی تصویر نہیں ہونے پر تلنگانہ کانگریس کے رکن راجیہ سبھا ہنمنت را¶ نے مرکزی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی ۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے ملک کے عوام کی توہین کی ہے اور جب سے وہ برسر اقتدار آئے ہیں ملک کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والوں کی توہین کرتے آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں وزیر اعظم کو نہرو یاد آتے ہیں لیکن یہاں پر ان کی یوم پیدائش کے موقع پر شائع سرکاری اشتہارات میں ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت نہرو کی نہ تصویر ہے اور نہ ہی ان کا نام شامل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مسئلہ پر احتجاج کریں گے ۔