نئی دہلی: صدرپرنب مکھرجی نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی آج سخت مذمت کی۔
مسٹرمکھرجی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ“میں پیرس میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتا ہوں۔ بحران کی اس گھڑی میں ہندستان فرانس کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے ۔میں فرانسیسی عوام کے تیئں دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ پیرس میں ہوئے دہشت گردانہ حملوںمیں کم ازکم 150 افرادہلاک اورمتعددزخمی ہوئے ہیں۔