شملہ: ہماچل پردیش کے ضلع کلو میں کوئلہ گا¶ں میں لگی شدید آگ میں ایک تاریخی مندر اور 50 سے زیادہ گھر اور لاکھوں کی املاک جل کر خاک ہوگئی ہے ۔ ضلع کے سینیئر افسران نے اس حادثہ کی تصدیق کی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر راکیش کنور نے آج کہا کہ اتوار کی شام بنجر سب ڈویژن کے کوٹلہ گا¶ں میں لگی شدید آگ میں 50 سے زیادہ گھر جل کر تباہ ہوگئے جو زیادہ تر لکڑی کے بنے ہوئے تھے ۔فائر بریگیڈ اور بچا¶ عملہ نے موقع پر پہنچ کر گا¶ں کے لوگوں کو محفوظ جگہ پر پہنچایا اور آگ کو بجھانے کی کوشش کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم نے متاثر لوگوں کو کمبل، خیمے اور گرم کپڑے فراہم کئے ہیں اور آگ لگنے کی وجہ اور اس سے ہوئے نقصان کا ابھی تک کوئی اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے ۔