نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے وشوہندوپریشد (وی ایچ پی) کے سرپرست اشوک سنگھل کے انتقال پر آج گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اشوک سنگھل جی کا انتقال ان کے لئے گہرا ذاتی صدمہ ہے ۔وہ اپنے آپ میں ایک ادارہ تھے جن کی پوری زندگی ملک کی خدمت کے لئے وقف تھی۔مسٹر سنگھل کا آج دوپہر گڑگا¶ں کے میدانتا اسپتال میں انتقال ہوگیا وہ 89 برس کے تھے ۔