واشنگٹن، 4 جنوری (رائٹر) امریکہ کی قومی سیکورٹی ایجنسی (این ایس اے) کے سرخیوں میں رہنے والے جاسوسی پروگرام پرزم کے تحت امریکی عوام کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرنے کو ایک عدالت نے غیرقانونی قرار دیا ہے۔ڈسٹرکٹ جج رچرڈ لیان نے این ایس اے کے اس کام پر نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے غیرقانونی قرار دیا۔ عدالت کے اس فیصلہ کے بعد وزیر قانون نے کولمبیا ضلع عدالت سے مسٹر لیان کے فیصلہ پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس سلسلے میں مین ہیٹن کے ایک جج نے این ایس اے کی اس کارروائی کو قانونی قرار دیا اور کہاکہ اس سے لوگوں کی راز داری کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔