ایٹہ: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما ساکشی مہاراج نے پیرس میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کو اتر پردیش کے شہری ترقی کے وزیر اعظم خاں کی طرف سے “ایکشن کا ردعمل” بتائے جانے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ شدت پسند تنظیم آئی ایس آئی ایس کی حرکتوں کو جائز ٹھہرانے جیسا ہے ۔ بی جے پی کے رہنما نے کل رات یہاں کہا کہ مسٹر خان نے پیرس میں ہوئے حملے کو ایکشن کا ردعمل کہہ کر آئی ایس آئی ایس کی حرکتوں کو جائز ٹھرایا ہے ۔ ایسے شخص کے خلاف رپورٹ درج ہونی چاہئے ۔ انعام واپس کرنے کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ جن لوگو کے پاس کوئی اہلیت نہیں تھی، اور کانگریس کی مہربانی سے جنہوں نے تمغے حاصل کر لئے تھے وہی اب اسے واپس کر رہے ہیں۔ ساکشی مہاراج نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرے کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ کہنا بالکل درست ہے کہ دنیا کو دو حصوں میں تقسیم ہونا پڑے گا جس میں ایک حصہ دہشت گردی اور دہشت گردوں کو پناہ دینے والو ں کا اور دوسرا حصہ انسان اور انسان دوستی کی سرپرستی کرنے والوں کا ہونا چاہیے ۔