لکھنئو : سماج وادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو نے اپنی پارٹی کے نوجوانوں کو آج فرقہ پرستی کے خلاف مضبوطی سے لڑنے کی تلقین کرتے ہوئے اکھلیش یادو حکومت کی کامیابیوں کو عوام کے درمیان لیجانے کی اپیل کی۔مسٹر یادو آج یہاں سماج وادی پارٹی کی چاروں یوتھ تنظیموں کے عہدیداروں کی میٹنگ کو خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا “2017 کے اسمبلی انتخابات سر پر ہیں ۔ ذراسی چوک بھاری پڑسکتی ہے ۔ اس لئے ابھی سے مصروف ہوجائیں اور سماج وادی حکومت کی کامیابیوں کو گھر گھر پہنچا دو۔”انہوں نے نوجوانوں کو صحیح رویہ اپنانے کی صلاح دیتے ہوئے کہا کہ اس کا سیدھا اثر عوام پر پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادیوں نے ملک کے مفاد میں تاریخی کام کئے ہیں ۔ اس لئے ان کے نظریات اور فلسفے کی تشہیر کرنی چاہئے ۔
مسٹر ملائم سنگھ یادو نے اپنے کام کاج کی بنیاد پر اسمبلی انتخابات ایک بار پھر جیتنا ہے ۔ سماج وادی پارٹی کی اقتدار میں واپسی سے ہی خاص طور پر پسماندہ طبقات ، اقلیتوں اور دبے کچلے لوگوں کابھلا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے کارکنوں کے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ اکھلیش یادو حکومت کے کاموں کی دوسری ریاستوں کی حکومتیں بھی نقل کررہی ہیں۔