ساگر:مدھیہ پردیش لوک آیکت پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ساگر کے سیلس ٹیکس محکمہ کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو تین لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔لوک آیکت پولیس کمشنر گنیش گرگ نے بتایا کہ کل دیر رات تک پولیس کارروائی چلتی رہی۔ سیلس ٹیکس محکمہ کے ڈپٹی کمشنر ایچ ایچ ٹھاکر اور اسسٹنٹ کمشنر جلج راوت دونوں کے بنگلے ساگر میں ایک دوسرے کے بغل میں ہیں۔چھترپور کے مینتھال تاجر سریش یادو نے ان دونوں کے ذریعہ رشوت مانگنے کی شکایت لوک آیکت سے کی تھی۔ اس میں سیلس ٹیکس کے وکیل پنکج ککریجہ نے دلال کا رول ادا کیا تھا۔ پولیس نے ان تینوں کو ایچ ایس ٹھاکر گھر پر رشورت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ پولیس نے انسداد بدعنوانی قانون کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے ۔تاجر سے ہر ماہ تین لاکھ روپے کا معاملہ طے ہوا تھا۔