اناؤ: اتر پردیش میں اناؤ کی ایک عدالت نے دس سال کی ایک معصوم بچی کی آبروریزی کے معاملے میں ملزم کو دس سال کی قید اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔ استغاثہ کے مطابق گنگاگھاٹ علاقے کے ایک باشندہ شواکانت نے 12 مئی 2014 کو گھر میں اکیلا پاکر دس سال کی معصوم کے ساتھ آبروریزی کی تھی۔ اس معاملے کی سماعت ایڈیشنل سیشن (دہم) جج ونے کمار سنگھ کی۔ عدالت نے کل شام ملزم شواکانت کو مجرم قرار دیتے ہوئے دس سال کے سخت قید اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔