بریلی:سردی میں گھنے کہرے اور خراب موسم کے مدنظر شمال مشرقی ریلوے کے عزت نگر بورڈ کی طرف سے کئی گاڑیاں رد، تعداد میں کمی اور راستے تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ریلوے کے ایک ترجمان نے یہاں بتایا کہ 15107/15108 چھپرہ متھرا-چھپرہ ایکسپریس 8 جنوری سے 29 فروری تک نہیں چلیں گی جبکہ 13019 ہاوڑہ کاٹھ گودام باگھ ایکسپریس 9 جنوری سے 27 فروری کے درمیان ہر منگل اور ہفتہ کو منسوخ رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہی 13020 کاٹھ گودام ہاوڑہ باگھ ایکسپریس 11 جنوری سے 29 فروری کے درمیان ہر پیر اور جمعرات کو نہیں چلے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ کانپور سینٹرل -بھوان¸ کے درمیان چلنے والی 14723 کالند¸ ایکسپریس 13 جنوری سے 24 فروری کے درمیان ہر بدھ کو جبکہ 14724 بھوانی-کانپور سینٹرل کالند¸ ایکسپریس 12 جنوری سے 23 فروری کے درمیان ہر منگل کورد رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ 15013 جیسلمیر- کاٹھ گودام رانی کھیت ایکسپریس 13 جنوری سے 2مارچ کے درمیان ہر بدھ اور ہفتہ کو نہیں چلے گی۔ اس کے علاوہ 15014 کاٹھ گودام- جیسلمیر رانی کھیت ایکسپریس 11 جنوری سے 29 فروری کے درمیان ہر پیر اور ورجمعرات کو منسوخ رہے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ 15035 دہلی جنکشن -کاٹھ گودام اترانچل سمپرک کرانتی ایکسپریس 13 جنوری سے 24 فروری کے درمیان ہر بدھ کو اور کاٹھ گودام اور دہلی جنکشن کے درمیان چلنے والی 15036 اترانچل سمپرک کرانتی ایکسپریس 13 جنوری سے 24 فروری کے درمیان ہر بدھ کو بند رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ 18191 چھپرہ جنکشن فرخ آباد اتسرگ ایکسپریس 9 جنوری سے 27 فروری کے درمیان ہر بدھ اور ہفتہ کو اورفرخ آباد -چھپرہ 18192 اتسرگ ایکسپریس 10 جنوری سے 28 فروری کے درمیان ہر جمعرات اور اتوار کو نہیں چلے گی۔ انہوں نے بتایا کہ 25013 جیسلمیر- مرادآباد-رام نگر کاربیٹ پارک لنک ایکسپریس 13 جنوری سے 2 مارچ کے درمیان ہر جمعرات اور اتوار کورد رہے گی۔