ممبئی: بالی ووڈ اداکار ریتک روشن اور مشہور اداکارہ کرینہ کپور کی جوڑی 13 سال کے بعد سلور اسکرین پر پھر سے نظر آ سکتی ہے ۔ ریتک اور کرینہ کی جوڑی کو ناظرین بہت پسند کرتے ہیں۔ ان دونوں کی جوڑی ‘‘کبھی خوشی کبھی غم’’، ‘‘مجھ سے دوستی کرو گے ’’ اور ‘‘میں پریم کی دیوانی ہوں’’ جیسی فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہے ۔گزشتہ 13 سال سے انہوں نے ساتھ کام نہیں کیا۔ دریں اثنا ریتک کے والد راکیش روشن اپنے بینر تلے دو فلم شروع کرنے جا رہے ہیں۔ اس میں سے ایک کی ہدایت وہ خود کریں گے اور دوسری فلم کی ہدایت سنجے گپتا کر سکتے ہیں۔ان دونوں فلموں میں ریتک ہوں گے ۔جہاں راکیش کی فلم رومانٹک ہوگی وہیں سنجے کی فلم میں ایکشن کو اہمیت دی جائے گی۔ واضح رہے کہ سنجے کی فلم میں ریتک کے اپوزٹ کرینہ نظر آ سکتی ہیں۔