آگرہ:سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی چھوٹی بہن کملا دکشت کا کل دیر رات یہاں انتقال ہو گیا۔ وہ 87 سال کی تھیں۔محترمہ دکشت کافی وقت سے بیمار چل رہی تھیں۔رات ساڑھے 11 بجے پرتاپ نگر کے الکاپوري واقع رہائش گاہ میں ان کا انتقال ہو گیا۔ انہیں دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے ۔ کملا دکشت چار بھائی اور تین بہنوں میں چھٹے نمبر پر تھیں۔ چار بھائی اور تین بہنوں میں سب سے بڑے اودھ بہاری تھے ۔ اٹل بہاری واجپئی پانچویں نمبر ہیں۔ کملا دکشت ان سے دو سال چھوٹی تھیں۔ محترمہ دکشت کے شوہر نند گوپال دکشت کا انتقال اس سال 24 فروری کو ہو گیا تھا۔ وہ ایک گھریلو خاتون تھیں۔ رام جنم بھومی تحریک میں محترمہ دکشت نے فعال کردار ادا کیا تھا۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے پروگراموں میں بھی حصہ لیتی تھیں۔ ان کے آخری رسومات کی ادائیگی آج یہاں تاج گنج واقع شمشان گھاٹ پر کیا جا رہا ہے ۔