آگرہ: اترپردیش میں آگرہ کے شمس آباد علاقے میں انتخابات سے متعلق رنجش کی وجہ سے چند لوگوں نے پردھان کے عہدے کے ایک امیدوار کا گولی مار کر قتل کردیا۔
پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ اعتماد پور کے اجنیرا گاؤں میں گرام پردھان کے عہدے کے امیدوار اودھیش کمار (30) کو گاؤں کے ہی چند لوگوں نے رات تقریباً 11 بجے گولی مار دی جس سے اس کی موت ہوگئی۔ قتل کی وجہ انتخابات سے متعلق رنجش بتائی گئی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے بعد گاؤں میں احتیاط کے طور پر پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے ۔ پولیس مجرموں کوتلاش کررہی ہے ۔