کولکتہ :بنگلہ دیش کی متنازعہ مصنفہ تسلیمہ نسرین نے آج کہا کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم سے سبق لیتے ہوئے یہ تسلیم کر لینا چاہیے کہ ان کے ٹی وی پروگرام پر روک لگانا غلط ہے ۔انہوں نے ٹویٹ کیا ‘‘محترمہ بنرجی کو مسٹر چدمبرم سے سبق لیتے ہوئے یہ ماننا چاہیے کہ میرے ٹی وی ڈرامہ سیریز پر روک لگاناغلط ہے ۔ انہیں اس سے پابندی ہٹا کرٹیلی ویژن پر اس کی نشریات کو یقینی بنانا چاہیئے ۔’’وہ مسٹر چدمبرم کے اس بیان پر اپنی رائے دے رہی تھیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 1988 میں راجیو گاندھی حکومت کی طرف سے سلمان رشدی کی کتاب ‘ دی سٹینک ورسز’’ پر روک لگانا غلط قدم تھا۔ انہوں نے کہا ‘‘مسٹر چدمبرم نے تو مان لیا کہ سلمان رشدی کی کتاب پر پابندی لگانا غلط قدم تھ۔ اب مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلی بدھا دیب بھٹاچاریہ یہ کب مانیں گے میری کتاب ‘‘دوئی کھنڈتو’’ پر روک لگانے کا فیصلہ غلط تھا۔