چنئی:تمل ناڈو کے کئی حصوں میں آج دوبارہ بارش ہوئی جس سے عام زندگی متاثر رہی اور چنئی کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔بارش کے سبب چنئی کے تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے آج شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔یہ بارش خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباو کے سبب ہوگی ۔ شمال مشرق مانسون کے سرگرم ہونے کے سبب ہوئی بارش سے متعلق اموات میں اب تک 122افراد کی موت ہوگئی ہے ۔
وزیراعظم نریندر مودی نے قبل ازیں تمل ناڈو کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو راحت پہنچانے کے لیے 940کروڑروپئے کی مالی امداد جاری کرنے کا ہدایت دی تھی۔