اٹاوہ: اترپردیش میں ضلع اٹاوہ کے سول لائن تھانہ علاقے میں آئی ٹی آئی کے نزدیک آج ایک بس ایک ٹینکر سے ٹکرا گئی جس میں کم از کم 25 عورتیں زخمی ہوگئیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ بس لکھنؤ سے اجمیر جا رہی تھی۔ اس میں 58 خواتین مسافر سوار تھیں۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ عورتیں راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی جانب سے منعقد کی جانے والی ‘مسلم مہیلا کانفرنس’ میں شرکت کرنے اجمیر جا رہی تھیں۔ زخمیوں کو ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ کل اجمیر میں مسلم مہیلا کانفرنس میں ملک بھر کے مختلف حصوں سے تقریباً 7000 خواتین شریک ہوں گی۔