نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے تملناڈو کی وزیراعلیٰ محترمہ جے للتا سے تملناڈو کے کچھ علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پر گفتگو کی۔
وزیراعظم نے اپنے ٹوئیٹر پر اس گفتگو کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تملناڈو میں سیلاب کی صورتحال پر جے للتا جی سے گفتگو کی ہے اور انہیں مصیبت کی اس گھڑی میں ہرممکن امداد وتعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔